آنے والا محرم الحرام انتہائی اہم ہے، ہم اپنی جان دے دینگے لیکن عزاداری نواسہ رسولؑ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، علامہ راجہ ناصرعباس

17 جولائی 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ آنے والا محرم الحرام انتہائی اہم ہے، ہم اپنی جان دے دینگے لیکن عزاداری نواسہ رسولؑ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان کے شیعہ سنی حسینیوں کے سامنے کوئی بھی یزیدی نہیں ٹہر سکتا، ان شاء اللہ آنے والا محرم الحرام بتائے گا کہ پاکستان نہ کسی یزیدی کا ہے، نہ کسی یزید زادے کا ہے، بلکہ پاکستان فقط ٖحسینیوں کا ہے اور ہمیشہ رہیگا، امریکا کی ولایت میں جانے کی وجہ سے پاکستان تباہی و بربادی کا شکار ہوا، لیکن پاکستان میں بھی اللہ، اسکے رسولؑ، اسکے ولی علیؑ کے ماننے والے یہود و نصاریٰ پر غالب آ کر ہی رہیں گے، ملت تشیع پاکستان میں بھی تمام تر امریکی اسرائیلی فتنوں و سازشوں کو خاک میں ملائے گی اور وطن عزیز کی سربلندی کا باعث بنے گی، تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کو تو آزاد کر دیا جاتا ہے، لیکن وطن کے شریف بیٹوں مظلوم شیعہ جوانوں کو بے جرم و خطا جبری گمشدہ کر دیا جاتا ہے، تاکہ ملت تشیع پاکستان کی توجہ امریکی اسرائیلی سازشوں سے ہٹائی جا سکے، تمام تک ظلم و ستم کے باوجود پاراچنار کے غیور نڈر محب وطن شیعہ مسلمانوں کو شکست دینا ناممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پیغام غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، مولانا سید باقر عباس زیدی، مولانا صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔

 کانفرنس میں مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا حامد حسین مشہدی، علامہ باقر حسین زیدی، مولانا ملک غلام عباس، شمس الحسن شمسی، عباس حیدر، انجم مرزا، سید شبر رضارضوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزاداری سمیت ملی تنظیموں کے رہنماؤں، علماء کرام، ذاکرین عظام، خواتین سمیت بڑی تعداد میں عاشقان غدیر و عاشورا نے شرکت کی۔

 کانفرنس میں شاعر اہلبیتؑ ظفر عباس ظفر، صبیب عابدی، شادمان رضا و دیگر نوحہ خوان و منقبت نے بارگاہ امامت و ولایت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آنے والا محرم الحرام انتہائی اہم ہے، ہم اپنی جان دے دینگے لیکن عزاداری نواسہ رسولؑ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، کسی ایف آئی آر، دباؤ، قید و بند کی صعوبتوں سے نہیں ڈرتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شیعہ سنی حسینیوں کے سامنے کوئی بھی یزیدی نہیں ٹہر سکتا، ان شاء اللہ آنے والا محرم الحرام بتائے گا کہ پاکستان نہ کسی یزیدی کا ہے، نہ کسی یزید زادے کا ہے، بلکہ پاکستان فقط حسینیوں کا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اہل پارا چنار اہلبیتؑ کے ماننے والے ہیں، آمر جنرل ضیاء کے دور سے لیکر آج تک پاراچنار کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، سالوں محاصرے میں رکھا گیا، لیکن تمام تک ظلم و ستم کے باوجود پاراچنار کے غیور نڈر محب وطن شیعہ مسلمانوں کو شکست دینا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہان اسلام میں تباہی و بربادی کے ذمہ دار یہود و نصاریٰ ہیں، داعش، القاعدہ و ان جیسے تمام تکفیری دہشتگرد گروہوں نے یہود و نصاریٰ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، امریکا کی، یہود و نصاریٰ کی ولایت میں جانے، انکی سرپرستی، دوستی، ساتھ دینے کی وجہ سے پاکستان تباہی و بربادی کا شکار ہوا۔انہون نے کہا کہ ان شاء اللہ مملکت خداداد پاکستان پر بھی اللہ، اسکے رسولؑ، اسکے ولی علیؑ کے ماننے والے بھی یہود و نصاریٰ پر غالب آ کر ہی رہیں گے، پاکستان کی سرزمین پر بھی اللہ، رسولؐ و علیؑ کی ولایت کے پرچم تلے موجود صاحبان ولایت ہی یہود و نصاریٰ کے خیبر کو فتح کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی قوت سے خوف کا شکار ہونے کی وجہ سے ہمارے خلاف اربوں ڈالر خرچ کئے گئے، دیوار سے لگانے کی سازش کی گئیں، تکفیری دہشتگرد ٹولوں کا پالا جاتا ہے، تکفیریوں کے ساتھ الجھایا جاتا ہے، کمزور کیا جاتا ہے، لیکن ملت تشیع پاکستان میں بھی امید کی آخری کرن و چراغ ہے، جس کی روشی سے یہود و نصاریٰ کی تاریکی مٹ کر رہے گی، ملت تشیع پاکستان میں بھی تمام تر امریکی اسرائیلی فتنوں و سازشوں کو خاک میں ملائے گئی اور وطن عزیز کی سربلندی کا باعث بنے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محب وطن شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معصوم طلباء سمیت عوام و خواص کو خاک و خون میں نہلانے والے تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کو تو آزاد کر دیا جاتا ہے، لیکن وطن کے شریف بیٹوں مظلوم شیعہ جوانوں کو بے جرم و خطا جبری گمشدہ کر دیا جاتا ہے، تاکہ ملت تشیع پاکستان کی توجہ امریکی اسرائیلی سازشوں سے ہٹائی جا سکے، لیکن ملت تشیع پاکستان میں بھی یہود و نصاریٰ کا تعاقب جاری رکھے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمران و اشرافیہ کے مال و دولت میں تو روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ملک غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے، یہ خائن وطن اہل نہیں کہ ان کے ہاتھ میں وطن کی باگ دوڑ رہے، پاکستان کے شیعہ سنی، مسلم و غیر مسلم محب وطن کو شعور و وحدت کے ساتھ ان کو انجام تک پہنچانا ہوگا۔کانفرنس کے اختتام پر سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے تمام شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree