مسلم دنیا کی فلسطینیوں پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

07 جولائی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی شہر جنین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی حکام کا مجرمانہ اور وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے، یہ مظلوم فلسطینی عوام  کے خلاف منظم اور سوچی سمجھی ریاستی دہشت گردی ہے، فلسطینیوں پر اسرائیل کے ڈھائے گئے مظالم مسلم اُمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، جن پر مسلم ممالک کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے، جنین میں اسرائیل جس سفاکانہ انداز میں حملے کر رہا ہے، وہ بین الاقوامی قوانین کی بھی شدید خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں اور کیمپوں پر بمباری، گھروں کو بلڈوز کرنے جیسے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں، جس میں درجن بھر معصوم افراد شہید ہو چکے ہیں، یہ وقت اسرائیل سے قطع تعلقی اختیار کرنے کا ہے نہ کہ اس سے تعلقات جوڑنے کا، اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے دراصل فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں، او آئی سی سمیت عرب لیگ کو بھی اسرائیل کے جنگی جرائم اور قتل عام پر ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، لیکن عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اس ظلم وبربریت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا شرمناک ہے، اسرائیل کے غاصبانہ اور تسلط پسندانہ عزائم سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں، جس کا نتیجہ اسرائیل کی نابودی پر ہی منتج ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree