کوئٹہ، عید الاضحیٰ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ مقصود ڈومکی کی شہداء کے گھروں پر حاضری

30 جون 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنہیں عشق اہل بیت کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، وہ شہداء اور ان کا مشن آج بھی زندہ ہے۔ ریاستی اداروں نے شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے عید سعید قربان کے موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کے گھروں پر حاضر ہوکر انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ جنہیں عشق اہل بیت کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، وہ شہداء اور ان کا مشن آج بھی زندہ ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں، جو خود جل کر انسانیت کی محفل کو نور اور روشنی عطا کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین شہداء کے مشن اور پیغام کی محافظ جماعت ہے۔ شہدائے راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے ہزاروں شہداء کا خون ناحق ریاستی اداروں کی گردن پر قرض ہے۔ ریاستی اداروں نے شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ قصاص میں حیات ہے کے قرآنی اصول پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ہزاروں بے گناہ شہداء کے وارث آج بھی ریاستی اداروں سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree