شہیدِ منیٰ حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخر الدینؒ ایک بہترین معلم، مربی، مجاہد ،مبارز اور درد قوم وملت رکھنے والے بابصیرت عالم دین تھے،علامہ راجہ ناصرعباس

29 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہیدِ منیٰ سابق سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم قم المقدس، مجاہد ومبارز عالم دین علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدینؒ  کے آٹھویں یوم شہادت کےموقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ
شہیدِ منیٰ حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخر الدینؒ ہمارے بہترین ساتھیوں میں سے تھے، ایک بہترین معلم، مربی، مجاہد ،مبارز اور درد قوم وملت رکھنے والے بابصیرت عالم دین تھے ۔آپ دوران حج بمقام منیٰ سینکڑوں حجاج کرام کے ہمراہ شہادت کے درجے پر فائز ہوئے، آپ کے بلندی درجات کے لئے تمام احباب سے سورۃ الفاتحہ کی گزارش کرتا ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree