ملک میں نالائقوں کو حکومت میں لانے کا نتیجہ تباہی و رسوائی کی صورت میں نکلا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

19 جون 2023

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد، جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان گلگت بلتستان کی شرکت۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی ہمارے لیے اہم ہیں، انہوں نے وقت کی استبدادی و طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دی، ہم انکی فکر کے مطابق مظلومین جہاں کے حامی و مددگار ہیں اور مظلوموں، محروموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے، ہم نے 20 ہزار سے زائد شہید دیے کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں دی گئی، 70 ہزار پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان کیسے سرنگ سے نکال دیا گیا، ہم نے الحمدللّٰہ وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت کو فروغ دیا، پاکستان کی بقاء کی ضمانت مسلم پاکستان ہے، مسلکی پاکستان بنانے والے وطن عزیز کے اصل دشمن ہیں، ملک میں مسلکی، لسانی اور علاقائی تقسیم کی گئی تاکہ پاکستانی غیور عوام ایک قوم نہ بننے پائے، یہ تقسیم دو قومی نظریہ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے خلاف ہے، گلگت بلتستان کے لوگ انتہائی باوفا اور وطن کے مخلص بیٹے ہیں، جی بی کے بغیر یہ ملک ایک دن بھی نہیں چل سکتا، انکو آج تک آئینی شناخت نہیں دی گئی ایسا کب تک چلے گا، گلگت بلتستان کے غیور عوام جیسا محب وطن کوئی نہیں، یہ وطن کے وہ باوفا بیٹے ہیں، جو ستر سال سے پاکستان کا آئینی حصہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالسی، داخلی خودمختاری اور ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہوں، ہمیں غلامی منظور نہیں یہ ہر غیرتمند پاکستانی کی آرزو ہے اور ہمارے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کا راستہ اور نعرہ ہے، یہ ہمارے شہداء کا راستہ ہے اور یہی پاکستان کو بچانے کا راستہ ہے، ہم کسی یزید وقت کے جبر تشدد کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خدا پر ایمان و توکل بہت قوی ہے، ہم وطن کی خاطر انکے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، میڈیا پر مودی اور نتن یاہو کا نام لیا جا سکتا ہے لیکن وطن کے بیٹے اور ہیرو عمران خان کا نام کیوں نہیں لیا جا سکتا، عورتوں کی توہین کرنا، گھروں میں گھسنا اور انسانی حقوق کی پامالی کہاں کا انصاف ہے، کوئی بھی طاقت اپنی عوام سے نہیں جیت سکتی، آئین وقانون پر عمل کرنا میرے اوپر قانوناً اور شرعاً واجب ہے اور جو آئین وقانون کی شکنی کرے گا ہم اس کے ہمیشہ مخالف ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree