وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کلرکہار بس حادثے اورمسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

18 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر مسافر بس کے خوفناک حادثے اور اس میں 12 مسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آئے روز ہولناک ٹریفک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ڈرائیورز کی غفلت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمدنا ہونے کا نتیجہ ہے،متعلقہ اداروں کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی مکمل جانچ پڑتال میں کوتاہی اور تصاہل پسندی بھی حادثات کا موجب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے، ہائی وے پولیس کی جانب سےسے پبلک ٹرانسپورٹ کی کڑی نگرانی اور قانون پر عملدرآمد ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے اس قسم کے ہولناک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ ناتجربہ کار ڈرائیورز کی روک تھام اور بغیر لائسنس ڈرائونگ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے ۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کلرکہار موٹر وے پر بس حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ سے افسوس اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے تمام مرحومین کی مغفرت اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree