معاشی کشتی سخت طوفان کی زد میں ہے، اس بھنور سے نکالنے کا واحد راستہ بروقت اور شفاف الیکشنز ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

15 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی کشتی سخت طوفان کی زد میں ہے، اس بھنور سے نکالنے کا واحد راستہ بروقت اور شفاف الیکشنز ہیں، ملک وقوم کی بہتری آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری میں ہے، آئین کے تقدس کی پامالی بند کرنا ہو گی، عدل کا تقاضا ہے کہ کمزور اور طاقتور کے لیے قانون کا اطلاق مساوی ہو،حکومت اپنی غلط معاشی پالیسیوں سے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکی، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا، افراط زر کی یہی صورتحال رہی تو ملکی معیشت سالہاسال بہتر نہیں ہو سکے گی، معاشی استحکام کی باتیں کرنے والے حکمران صرف مزدور کی بتیس ہزار ماہانہ اجرت والی پالیسی پر عمل کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا قیمتی ترین سرمایہ پڑھے لکھے اور پروفیشنلز جوان ہوتے ہیں، جو لاکھوں کی تعداد میں ملک چھوڑ رہے ہیں، معاشی صورتحال میں بہتری کے امکانات معدوم ہو چکے، اندرونی و بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے سے کترا رہے ہیں، مینوفیکچرنگ اشیاء اور پیٹرولیم مصنوعات کی مختلف کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں،  دیگر معاشی ماہرین سمیت حکومت کے اپنے لوگ بھی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے، انکو سوائے اپنے اقتدار کو طول دینے کے سوا اور کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree