علامہ تصورحسین مہدی مرکزی صدروحدت یوتھ پاکستان منتخب، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تہنیت

11 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کا دو روزہ محبان وطن مرکزی یوتھ کونسل اجلاس جامع امام الصادق ؑ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، اراکین مرکزی یوتھ کونسل نے کثرت رائے سے علامہ تصورحسین مہدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کرلیا ، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نومنتخب یوتھ صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ وحدت یوتھ پاکستان کے دو روزہ محبان وطن مرکزی یوتھ کونسل اجلاس کے اختتامی سیشن میں ملک بھرسے شریک اراکین مرکزی یوتھ کونسل نے علامہ تصورحسین مہدی کو بھاری اکثریت سے مرکزی صدر منتخب کرلیا ہے ۔

قبل ازیں تین نام مرکزی یوتھ کونسل کے سامنے پیش کیئے گئے جن میں سید سجاد نقوی ، علامہ تصور حسین مہدی اور حسن رضا شامل تھے، مرکزی رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی زیر نگرانی انتخابی عمل انجام پایا جبکہ خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں علامہ تصور حسین مہدی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان منتخب قرار پائے۔

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نومنتخب صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصورحسین مہدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ علامہ راجہ ناصرعباس نےکہا کہ علامہ تصور حسین کو وحدت یوتھ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند متعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کو اس الہیٰ ذمہ داری سے باطریق احسن عہدہ برآں ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ آپ تنظیم کے اعلیٰ اہداف اور ملک وملت کی خدمت کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ آمین یارب العالمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree