ملک کو تجربہ گاہ بنا کر لوٹوں پر مشتمل جماعت بنائی جا رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

11 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں نے مارشل لاء کے سیاہ دور کو شرما دیا ہے۔ آئین و قانون کو نظرانداز کرکے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے موجودہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ملک میں عدالتی نظام کو مفلوج اور سپریم کورٹ کو بے توقیر کرنے کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے دعویدار عوامی مینڈیٹ اور عوام کے ووٹ سے شدید خوفزدہ ہیں۔

الیکشن سے خائف جمہوریت کے چیمپئن سلیکشن کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ عوام سے رجوع اور صاف و شفاف انتخابات کی بجائے چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کے لئے تمام تر قوانین اور اخلاقیات کو پامال کیا جا رہا ہے۔ متوازی عدالتی نظام کے ذریعے من پسند فیصلوں کے ذریعے عوامی تحریک کو کچلنے کے ملک و قوم کے لئے کوئی بہتر نتائج نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تجربہ گاہ بنا کر لوٹوں پر مشتمل جماعت بنائی جا رہی ہے۔ جس کا نا کوئی منشور ہے اور نا ہی کوئی ہدف۔ اب وقت آ چکا ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے اور ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے اور عوام کا جو بھی فیصلہ ہو اسے خندہ پیشانی سے قبول کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree