سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفد کے ہمراہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

07 جون 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کی قیادت، ورکرز اور سپورٹرز کیساتھ جاری ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف اور عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، خاطر جمع رکھے کہ مکافات عمل کا سامنا بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرتی ہے اور اس کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔

عمران خان نے تعاون کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اندھیری رات عارضی ہے، ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے، میں مایوس ہوں نہ قوم مایوس ہے، بلکہ ہم روشن دن کے انتظار میں ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور ادارے جو کچھ کر رہے ہیں، یہ جمہوریت کو دفن کر رہے ہیں، انہیں اندارہ نہیں کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں منہ کی کھانا پڑیں گے، یہ عوام کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔  

ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کی قیادت، ورکرز اور سپورٹرز کیساتھ جاری ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصر عباس شیرازی اور اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree