مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد و مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام افکار امام خمینی کانفرنس کا انعقاد

05 جون 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد و مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام امام خمینی رض کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے افکار امام خمینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کا انقلاب ایک معنوی اور روحانی انقلاب تھا، دین اسلام کو ناموزوں قرار دینے والوں کی تمام تھیوریز کو خاک میں ملا دیا، دنیا کے انقلابات کی بنیاد اقتصادیات پر تھی لیکن امام خمینی کے انقلاب کی بنیاد خالصتاً دینی، اخلاقی اور اقدار پر مبنی تھی۔ امام خمینی نے اتحاد بین المسلمین کے لیے عملاً کاوشیں کیں، جمال الدین افغانی، محمد عبدہ اور علامہ اقبال کے پیغام وحدت کو آگے بڑھاتے ہوئے حقیقی معنوں میں وحدت کو امت مسلمہ میں رائج کیا۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اسلام مکاتب کے درمیان وحدت کی فضاء کو عملاً قائم کیا اور ہم امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو واجب سمجھتے ہیں، ہمیں آپس میں شیر و شکر ہوں اور دشمنان اسلام کے سامنے تیز دھار تلوار بن جانا چاہیے۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی فکر کو حقیقی معنوں ابھی تک بھی درک نہیں کیا جا سکا اور دنیا کو تمام شعبوں میں پالیسی دینے والا امریکہ ہر میدان میں شکست کھا جانا جاتا ہے اس ساری شکست اور ناکامی کے پیچھے فکر امام خمینی کارفرما ہے، سب عالمی طاقتوں نے طے کیا کہ گریٹر اسرائیل بنائیں گے،اب فلسطینی مظلومین اسرائیل کی زد میں نہیں بلکہ اسرائیلی فلسطینی مجاہدین کے نشانے پر ہیں، ہم فکر امام خمینی کے مطابق تمام مسالک میں وحدت کو فروغ دیں گے اور سیاسی میدان میں موجود رہیں گے اور ملک کے اندر مطلق العنانیت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

افکار امام خمینی کانفرنس سے مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سید ثمر عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رض نے پیغمبرانہ اور ائمہ علیہم السلام کا فریضہ انجام دیا، آپ نے ظالم حکمرانوں کی اس خواہش کو ناکام و نامراد کیا اور اسلامی حکومت قائم کی جسے علمائے کرام لیڈ کر رہے تھے۔ آپ کا دوسرا بڑا کارنامہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یگانگت کو احسن انداز میں پیش کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ امام خمینی نے اسلام کو مدرسہ و امام بارگاہوں سے باہر نکالا اور اسلام کے پیغام کو معاشرے میں لاگو کیا، اسلام اور تشیع کے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اسلام کے سیاسی و آفاقی پیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔شرکاء کانفرنس سے رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال حسین بہشتی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ عیسیٰ امینی نے بھی خطاب کیا اور امام خمینی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت وسلام پیش کیا، میڈیا سیل کی جانب سے امام خمینی کی حیات جاویداںپر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree