چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات

26 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی جامعہ الولایہ میں ملاقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کاوشوں اور اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر بھی بات ہوئی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ملک میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کی بہتری اور استحکام کی خاطر تمام کوششوں اور کردار کو ہم سراہتے ہیں اور ہر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جس سے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی امن کے خلاف سازش قرار دیا جس میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں مذہبی حوالے سے کوئی ایسا بل یا قانون منظور نہیں ہونا چاہیے جس پر تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان یا مکاتب فکر کے جید علماء کرام کا اتفاق نہ ہو۔

بات چیت میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے اس پلیٹ فارم سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سانحہ پارہ چنار کی آڑ میں تکفیری سوچ کو پھیلائے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جسے باہمی وحدت کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور عزاداری ونگ کے مرکزی انچارج ملک اقرار حسین علوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree