ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسات اسد عباس نقوی کا وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ

08 مئی 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا، وفد میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی اور سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور حسین زیدی شامل تھے۔ وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 292 غضنفر عباس کوریجہ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈی جی خان کے صدر سید اظہر عباس کاظمی، صوبائی نائب صدر جنوبی پنجاب سید انعام حیدر زیدی و ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ پی پی 292 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پی پی 292 میں اب تک سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور الیکشن کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث لائے گئے۔ سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک پر مسلط ٹولہ اس کی جڑیں کھوکھلی کر چکا ہے، اب عام شہری جاگ چکا ہے، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اقدامات کو پوری قوم سراہ رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree