ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں داعی اتحاد امت سید ثاقب اکبر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

04 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) داعی اتحاد امت ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام یاد رفتگاں کے عنوان سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چئیرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،خواجہ معین الدین محبوبِ کوریجہ، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف، سید اسد عباس نقوی و دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید ثاقب اکبر نقوی کی قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، جب بھی اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر بات ہو گی وہاں پر سید ثاقب اکبر نقوی کا ذکر بھی ہو گا، آپ ملک وملت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے، اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور علمبردار تھے جنہوں اتحاد امت کے نعرے کو عملی طور پر نبھایا، آپ نے ہمیشہ اجتماعی معاملات کو انفرادی معاملات پر فوقیت دی اور اسی آرزو اور تمناء کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوئے کہ قوم میں بیداری اور وحدت کا عنصر نمایاں ہو جائے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ سید ثاقب اکبر نقوی کا اس دنیا سے چلے جانا قومی نقصان ہے، ہم نے ایک دردمند اور مخلص ترین شخصیت کو کھو دیا ہے جن کے شب وروز ملی وحدت کی کوششوں میں صرف ہوتے تھے۔معین الدین محبوبِ کوریجہ نے سید ثاقب اکبر نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انکی ملی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ انکے قومی وحدت کے مشن کو جاری وساری رکھنا چاہیے۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسن نے بھی سید ثاقب اکبر نقوی کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نظام ولایت کی راہ پر گامزن متحرک ترین شخصیت تھے جن کے مشن کو لے کر ولایت کے پیروکار آگے بڑھیں گے۔ انشاء اللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree