کوئی چاہے ہمیں فرقہ وارانہ محاذ پر الجھانے کی جتنی کوشش کرلےہم پاکستان بچانے کی جدوجہد کیلئےصراطِ مستقیم پر چلتے رہیں گے،علامہ راجہ ناصرعباس

04 مئی 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ شوریٰ عمومی کے دو روزہ بقیتہ اللّٰہ تنظیمی و تربیتی کنونشن ‏کے دوسرے دن کی نشست سے خطاب کرتے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قائد اعظم  رح اور علامہ اقبال رح نے مسلم پاکستان کا تصور پیش کیا تھا، مسلکی پاکستان کا نہیں، ہم پاکستان کے اصل وارث ہیں اور ہمارا اسٹینڈ اصولوں کی بنیاد پر ہے، چاہے ہم سے کوئی راضی ہو یا ناراض ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں بس اپنے خدا کی رضا کی فکر ہے، ہم اپنی قومی جدوجہد کےلئے صراطِ مستقیم پر چلتے رہیں گے۔ ہم کسی بھی فرقہ وارانہ محاذ اور چال کا حصہ نہیں بنیں گے اور ہم اپنے ہر پاکستانی کی جان مال اور ناموس کے تحفظ کی خاطر قربانی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی اکثریت کو غلامی قبول نہیں ہے، یہ قوم اب ایک قومی بیانیے پر اکھٹا ہوچکی ہے، آزاد خارجہ وداخلہ پالیسی ہمارے شہید قائد عارف حسین الحسینی رح کا بیانیہ ہے، ہمارے فیصلے ہمارے ملک میں ہونگے کہیں باہر نہیں اور ہماری سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی یہ ہمارے شہید قائد کی آرزو اور آرمان تھا، جس کے ہم وارث اور امین ہیں، ملک میں ایک قوم کی تشکیل کا سفر تیزی سےجاری ہے، ملک کی قسمت کے فیصلے اب عوام اور حقیقی عوامی نمائندے کریں گے۔ مسلکی،علاقائی اور لسانی تقسیم ختم ہو رہی ہے، ہم پر مسلط گھس بیٹھئیے اور ان کے سہولت کاروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، جس سے نکلنے کا انکے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔

کانفرنس سے مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدر علامہ حسنین عباس گردیزی،وائس چیئرمین  ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی جزل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ، رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال حسین بہشتی، سید اسد عباس تقوی، صوبائی صدر خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری، صوبائی صدر بلوچستان نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree