ضلع کشمور میں ایک ہی دن میں چھ انسانوں کے اغواء برائے تاوان کاواقعہ حکومتی غفلت اور ناکامی ہے، علامہ مقصودڈومکی

25 اپریل 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکن سابقہ ضلعی سیکرٹری تعلیم برادر راشد علی سولنگی کے گھر میں بجلی شاٹ سرکٹ کے سبب عید کے دن آگ لگ گئی جس کے باعث اس کے گھر کے تین کمروں میں موجود سامان جل کر راکھ بن گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج برادر راشد علی سولنگی کے گھر پہنچ کر اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور برادر راشد علی سولنگی امجد علی سولنگی ارشد علی سولنگی کے بچوں کو عید گفٹ دیئے اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عام طور پر ہم اداروں کی ناقص کارکردگی پر اعتراض کرتے ہیں مگر کل کے واقعے میں فائر برگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔ آگ لگنے کے سبب بچی کے جہیز سمیت قیمتی اشیاء جل کر راکھ بن چکی ہیں۔ اھل خیر مومنین کو متاثرین سے تعاون کی درخواست ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور میں ایک ہی دن میں چھ انسانوں کے اغواء برائے تاوان کے واقعے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

ایم ڈبلیو ایم ضلع کشمور کے صدر میر فائق علی خان جکھرانی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کشمور ضلع کی ابتر صورتحال پر ہمیں شدید تشویش ہے کشمور ضلع میں تسلسل کے ساتھ سانحات رونما ہو رہے ہیں آئے روز معصوم انسانوں کا قتل اغواء برائے تاوان اور اغواء شدہ بچوں سے جنسی تشدد جیسے شرمناک واقعات حکومت اور ریاستی اداروں کی ابتر کارکردگی کی دلیل ہیں۔ ضلع کے دس لاکھ شہری ڈاکوؤں اور قاتلوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ عید کے دن میں آدھے درجن انسانوں کا اغواء ڈاکو راج کی دلیل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree