فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کوئٹہ میں سالانہ القدس کانفرنس ،ایم ڈبلیوایم رہنماناصرشیرازی ، علامہ مقصودڈومکی ودیگر کی شرکت

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع“ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شہر بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، خطباء، ذاکرین، اسکالرز، دانشور، یونیورسٹیز کے اساتذہ، صحافی، وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 اجلاس کی میزبانی کے فرائض علامہ مقصود علی ڈومکی نے انجام دئیے۔سالانہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ23 رمضان المبار ک کے دن دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ حکومت رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے او ر ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو غاصب اور ناجائز قرار دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے عناصر اسکولوں اور مختلف مقامات پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک بھر میں 23رمضان المبارک بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس منائیں اور فلسطین و قبلہ اول کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستا ن میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم ان کا ہر سطح پر راستہ روکنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔مقررین  نے باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر شہداء یوم القدس کوئٹہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔القدس کانفرنس میں طلباء و طالبات اور فلسطین فاؤندیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree