حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؑ اور حضرت ابوطالب ؑ جو شخصیات ہیں جو اپنے زمانے میں بھی مظلوم تھیں، تاریخ نے بھی ان پر ظلم کیا اور یہ آج بھی مظلوم ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

01 اپریل 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محسنہ اسلام ، امُ المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؑ کے یوم وفات کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ میں دو عظیم شخصیات بہت ہی مظلوم واقع ہوئی ہیں۔ یہ شخصیات اپنے زمانے میں بھی مظلوم تھیں۔ تاریخ نے بھی ان پر ظلم کیا اوریہ آج بھی مظلوم ہیں۔ یہ شخصیات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا اور حضرت ابو طالب علیہ السلام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی عفت و پاکدامنی میں بلند مرتبہ ہونے کی وجہ سےانھیں "طاھرہ"کے لقب سے نوازا تھااس کے علاوہ"سیدہ قریش"کا لقب بھی آپ کو دیاگیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خدیجہ س اپنے زمانےکے لوگوں میں بلند اور باعظمت مقام پر فائز تھیں‎۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree