آئین وقانون کی بالادستی کی خاطر پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

28 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین پاکستان کے تقدس کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں، ‏تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اس اہم قومی مسئلے پر اپنا شعوری کردار ادا کریں، آئین وقانون کی بالادستی اور تحفظ کی خاطر پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئینی اصولوں کے مطابق 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، جس سے انحراف آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان کی اساس آئین ہے، اس مقدس کتاب کا تقاضا ہے کہ انتخابات وقت پر کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار اعلیٰ اور تمام تر اختیارات کا حقیقی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ ریاستِ اختیارات جیسی امانت کو عوامی منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ الیکشنز کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کرنا ملکی و آئینی بنیادوں کو ہلانے کے مترادف ہے‏، لہذا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، اقتصادی طور پر اس وقت پاکستان کڑے وقت سے گزر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی تلوار ہمارے سر پر لٹک رہی ہے، معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے قرض ملنے کی کوئی امید نہیں، اس ہیجانی کیفیت کا واحد حل بروقت اور شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مادر وطن کو  ان مشکل حالات سے نکالنے بری طرح ناکام اور قاصر ہے، ایسی فضاء اور پالیسیاں اختیار کی جا رہی ہیں کہ ملک مزید سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنس رہا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر نہ تو معیشت بہتر ہو گی اور نہ ہی معاشرت، جب تک ملک سیاسی عدم استحکام میں گرا رہے گا عوامی مسائل گھمبیر تر ہوتے جائیں گے، انتشار اور مکروفریب کی سیاست سے عوام کا جمہوری اداروں اور سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree