لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں، جبکہ حکمرانوں کی عیاشی اور فضول خرچی میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

24 مارچ 2023

وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیرپور کے گاؤں جعفر خان جلالانی کے اسکول کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور سیلاب متاثرہ مستحق اور یتیم طلباء و طالبات میں نئے کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سابق صوبائی سیکرٹری تنظیم آغا منور حسین جعفری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات کو حصول علم کو اہمیت دینی چاہئے، کیونکہ علم نور اور روشنی ہے۔ قوموں کی ترقی اور خوشحالی علم کے ذریعے ممکن ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوسناک حد تک کم ہے۔ جبکہ ہمارے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور افلاس پر شدید تشویش ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ غریبوں کا خیال رکھیں۔ ہمارے پڑوس میں لوگ بھوکے سو جاتے ہیں تو ہم سے بروز قیامت سوال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل سے بے نیاز ہو کر اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔ لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں، جبکہ حکمرانوں کی عیاشی اور فضول خرچی میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تاکید کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree