ملک میں مسلسل سیاسی انتقام پر مبنی بلا جواز گرفتاریاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

21 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‏بیرسٹر حسان نیازی کو ضمانت ہو جانے کے باوجود عدالت کے سامنے سے اٹھا لینا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت فعل ہے، اس مجرمانہ عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے، صرف امپورٹڈ حکومت کا حکم ہی اس ملک کے عوام کےلیے کالا  قانون بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کے تحفظ کی خاطر وکلاء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ھوگا تب جا کر آئین کی بالادستی قائم ہو گی، ملک میں مسلسل سیاسی انتقام پر مبنی بلا جواز گرفتاریاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، اپنے آپ کو ملکی سیاست اور جمہوریت کا محور و مرکز سمجھنے والوں کی ایماء پر سیکڑوں بے گناہ کارکنوں کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔

انہوں نے ‏حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:جب یہ دیکھو کہ ظالم اپنے ظلم کو جاری رکھے ہوئے ہے، تو جان لو کہ اس کا ( برا ) انجام یقینی ہے، اور تم جب یہ دیکھو کہ مظلوم اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے تو سمجھ لو کہ اس کی ( فتح اور ) جیت یقینی ہے۔لہذا نااہل حکومت خاطر جمع رکھے کہ ہر اندھیری رات کے بعد صبح کی روشنی پھیلے گی اور ہر سختی کے ساتھ آسانی ہے۔ انشاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree