پیٹھ پیچھے کسی کے گھر پر چڑھ دوڑنا بزدلانہ اور باعث شرم اقدام ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

18 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمان پارک عمران خان کے گھر پر سیاسی انتقامی آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آج لاہور میں عدالتی احکامات کے باوجود جس طرح پنجاب پولیس نے یلغار کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے انتہائی افسوس ناک ہے، پیٹھ پیچھے کسی کے گھر پر چڑھ دوڑنا بزدلانہ اور باعث شرم اقدام ہے، پولیس کی جانب سے اب بے بنیاد الزامات لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلا جواز کارکنوں کی گرفتاری اور لاٹھی چارج خلاف قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ہے۔‏ اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کا عبرتناک انجام نوشتہُ دیوار ہے، بے ڈھنگے اداکاروں کا یہ اسٹیج ڈرامہ ختم ہونے کو ہے، عوام کےحق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا مقدر رسوائی اور ناکامی کےسوا کچھ نہیں۔ آزادی کی جنگ لڑنے والے بہادروں پر سلام‏ یہ دراصل عوامی امنگوں اور آرزوؤں کی جدوجہد ہے جس کے حصول کے لیے جہد مسلسل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے خلاف ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے قوم کو دشمن کی ضرورت نہیں، طاقت کے نشے میں بدمست یہ اشرافیہ عوامی شعور اور بیداری سے خوفزدہ ہے۔انشاءاللہ فتح عوامی جدوجہد کی ہوگی رسوائی ان ظالموں کا مقدر ٹھہرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree