ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ مقصودڈومکی ، آغا رضا ودیگرکا دورہ ڈیرہ مرادجمالی، عید ولادت امام مہدی ؑ کے موقع پر متاثرین سیلاب میں تحائف کی تقسیم

05 مارچ 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی)مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو سیاسی و مذہبی أمور میں رہنمائی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی غلام سخی، حاجی غلام حضرت آغا، ذوالفقار علی ہزارہ، علامہ سیف علی ڈومکی و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ذات گرامی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جو سیرت و صورت میں شبیہ پیغمبر تھے۔ آپ علیہ السلام نے اپنے کردار کو سیرت مصطفٰی (ص) میں ڈھالا اسی امام حسین علیہ السلام نے آپ کی عظمت کو بیان کیا۔ اس موقع پر سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو سیاسی اور مذہبی امور میں ملت کی رہنمائی کر رہی ہے۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے حاجی ہدایت اللہ گورشانی کی جانب سے مسجد مدرسہ و امام بارگاہ کے لئے وقف شدہ پلاٹ کا معائنہ کیا اور میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے متاثرین سیلاب میں تحائف کپڑے تقسیم کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree