مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام تحفظ حقوق تشیع کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، ملک اقرار حسین علوی

03 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر انتظام تحفظ حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں راولپنڈی ڈویژن کے بانیان مجالس،ٹرسٹیز، ماتمی سنگتوں کے سالار ،مختلف انجمنوں اور امامبارگاہوں کے عہدیداران اور ملت جعفریہ کے نمائندہ افراد اور راولپنڈی اسلام آباد کے آئمہ جمعہ کو دعوت دی جائے گی۔

 اس کانفرنس کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی،اسلام آباد،مجلس علما شیعہ میڈیا اور سنٹرل سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی نے کی۔ اس موقع پر رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی نے  بھی حصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا راولپنڈی اسلام آباد کے حواص اور علماء کو دعوت دی جائے گی اور مختلف دعوتی کمیٹیاں بھی بنائی گئی۔جو تمام تنظیموں، علما کرام ،انجمنوں اور سنگتون کے سالاروں کو دعوتی مہم کا آغاز کرینگے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور تذکر اخلاقی ماہ شعبان کی فضیلت کے موضوع پر علامہ اقبال بہشتی نے گفتگو کی۔ملک کی۔موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کانفرنس کے انعقاد کے اہداف کے حوالے ملک اقرار حسین علوی نے تفصیلی گفتگو کی اور ملت جعفریہ کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور ان کے تدارک حوالے سے حکمت پہ روشنی ڈالی۔انشااللہ ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پہ مرحلہ وار تحفظ حقوق تشیع کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree