مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی والدہ ماجدہ رحلت فرماگئیں، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار افسوس اور تعزیت

01 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن مرکزی شوریٰ عالی اور مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی والدہ ماجدہ داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین ،چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی،جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، ددیگر مرکزی قائدین و تمام صوبائی صدور نے کہا ہے کہ اس ناگہانی سانحے پر حجت الاسلام علامہ سید حسنین عباس گردیزی سمیت تمام پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ ماں کا مقدس وجود اولاد کیلئے رب کریم کی طرف سے نعمت عظمیٰ کا درجہ رکھتا ہے، یہی ماں ہوتی ہےجس کی دعاؤں کی بدولت آفات ارضی و سماوی اولاد سے ہمیشہ دور رہتی ہیں، یہ وہ سانحہ ہے جس کا تدارک تاقیامت ممکن نہیں ۔ خداوند قدوس کی بارگاہ میں مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا گوہیں۔ پروردگار عالم مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائےاور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree