رحمت اللعالمین ختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ کی بعثت رب العالمین کا ہم پر خصوصی انعام ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

20 فروری 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم مبعث کے موقع پر قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں عنوان  مرحوم ساجد جاواکے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ مجلس ترحیم میں بعثت حضرت رسول اکرمؐ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ کی بعثت رب العالمین کا ہم پر خصوصی انعام ہے۔ خدا کے اس احسان کو ساری زندگی سجدے میں پڑے رہ کر بھی نہیں چکایا جا سکتا کہ اس نے ہمارا شمار شافع روز محشر ،سردارالانبیاء کے امتیوں میں کیا۔بعثت کا مطلب بیداری ہے نہ کہ خواب غفلت میں رہنا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نےبعثت سے قبل ہی اپنے اخلاق اور کردار و عمل سے مشرکین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔نبی برحقﷺ نے جس دین اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں کو اپنی اسوہ حسنہ سے جس کی طرف مائل کیا آج اسلام دشمن طاقتیں اقوام عالم کو اس دین سے متنفر کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ دین اسلام میں داخل کرنے کے لیے نبی کریمﷺ نے تیئیس سال مشرکین کے ظلم برداشت کیے آج عالم استکبار کے ایجنٹ مسلمانوں کو نبی ﷺ کے اس دین سےخارج کرنے کے لیے طرح طرح کی فتوی بازی میں مصروف ہیں۔تعلیمات نبوی میں ایسے کسی تکفیری عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree