ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا دونوں ممالک کے سربراہوں کے نام تعزیتی پیغام

07 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے برادر اسلامی ممالک شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے ارسال کردہ خطوط میں مجلس وحدت مسلمین اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے کہاگیا ہے کہ قدرتی آفت اور اس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجیدہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree