ایم ڈبلیوایم وفد کی سید ناصرشیرازی کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پولیس لائن پشاور کے زخمیوں کی عیادت

03 فروری 2023

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں وفدنے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج سانحہ پولیس لائن مسجد کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

وفد میں صوبائی صدر خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری ، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی ،مجلس علماء شیعہ کے صوبائی رہنما علامہ عبدالحسین الحسینی،سیکریٹری تعلیم اورنگزیب جعفری ، صوبائی آفس سیکرٹری میثم عباس ،ضلعی صدر کوہاٹ صابر رجائی اور جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے اساتذہ شامل تھے۔

وفد نے زخمیوں کے بلند حوصلوں کو سراہا اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُنہیں یقین دلایا کے اس مشکل گھڑی میں ہم اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہے ۔آخر میں وفد نے نرسنگ سٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پران کو گلدستے پیش کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree