دہشت گردی اور معاشی قتل عام پاکستان کے عوام کا مقدر بنادیا گیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

30 جنوری 2023

وحدت نیوز(سکھر)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی کابینہ کے تعارفی تربیتی و توسیع تنظیم کےلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے، وطن دشمنوں نے نااہل، گھس بیٹھئے اور بزدل حکمران ہم پر مسلط کردیئے ہیں، دہشت گردی اور معاشی قتل عام پاکستان کے عوام کا مقدر بنادیا گیا ہے، بیرونی دشمنوں نے اندرونی ایجنٹوں کی مدد سے مادر وطن کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کیلئے متنازعہ بل منظور کیئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا توہین صحابہ و اہل بیت مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے، اس کے علاوہ توسیع تنظیم، تنظیم کی فعالیت و تربیتی لیکچرز کے مطلق گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظھر حسن جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ نے کہا کہ حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پرملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں.ضلعی صدر برادر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree