عوام پہلے ہی سخت مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہے، آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

30 جنوری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) بے حس حکمرانوں نے عوام پر ایک مرتبہ پھر سے پیٹرول بم گرا کر بے حسی کی انتہا کردی جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی سخت مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہے، آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا، ایک زرعی ملک میں غریب عوام  170 روپے کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ، خواتین اور مرد آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں خوار ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،بے حسی کی انتہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ نااہل حکمرانوں سے ملک کا نظم ونسق کنٹرول نہیں ہو رہا لیکن اس کے باوجود وہ اقتدار کی ہڈی کو منہ سے نکالنے پر تیار نظر نہیں آتے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں لیکن امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس سوائے پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے،ڈالر ملکی تاریخ کی سب سے اونچی اڑان بھر رہا ہے جس کا نتیجہ مہنگائی کی شکل میں عوام کو بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نو ماہ کے دوران چھ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے لیکن حالات ہیں کہ سنبھل ہی نہیں رہے جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں میں سے کوئی بھی ملک کی خستہ حالی کا ذمہ قبول نہیں کر رہا بلکہ جونک کی طرح ملک کا خون چوس رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree