ایم ڈبلیوایم کےکسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری کیلئے قدم اٹھایا تو یہ عمل حکمرانوں کومہنگا پڑے گا اور یہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ترجمان ایم ڈبلیوایم

28 جنوری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کی گرفتاری کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ہم حکومت پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری کےلئے قدم اٹھایا تو یہ عمل انہیں مہنگا پڑے گا اور یہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عمران خان کے ساتھ اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہے اور ان کی پاسداری کرنا ہمیں بہت اچھی طرح آتا ہے، وطن کی داخلی خود مختاری ،آزاد خارجہ پالیسی، ملکی فیصلوں کا باہر کی بجائے اسلام آباد میں ہونا اور عوامی استحصال کا خاتمہ ہمارے منشور میں شامل ہے۔ جن کی حمایت ہم دل وجان سے جاری رکھیں گے۔ ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی بلا تفریق عملداری میں ہی مضمر ہے۔  جب سے نااہل حکمرانوں کا ٹولہ امپورٹ کر کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے ملکی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سیاسی و معاشی بحران کی وجہ سے چھ ماہ سے غیر ملکی سفارت خانے کے عملے کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں، پاکستانی روپے کی بے قدری حکمرانوں کو منہ چڑا رہی ہے، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین جاڑے کی سردی میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔عوام مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے اور عیاشیوں میں مست نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی بجائے فرقہ وارانہ نوعیت کے متنازعہ بل لا کر سماجی ساخت کو تہہ وبالا کرنے کی بھونڈی حرکت کی گئی ہے، بحرانوں سے نکالنے کی بجائے حکومت سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے اور آئے روز بلاجواز سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل کے حل میں مسلسل ناکامی سے حکومت اپنے ہوش و حواس کھو چکی ہے، ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام میں مقبولیت کا گراف روز بروز گراوٹ کا شکار ہے۔ انکی یہی سیاہ کاریاں جاری رہیں تو عوام کے غیظ وغصب سے انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree