اہل سنت محب اہل بیت ہیں دشمنان اہل بیت کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے اہل سنت کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،علامہ مقصودڈومکی

28 جنوری 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد) برادران اھل سنت کی جانب سے فقیر انجینئر عید محمد ڈومکی کی خانقاہ پر جشن مولود کعبہ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کے مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اس موقع پر نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بارگاہ اھل بیت علیھم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل بیت رسول نے دین خدا کی سربلندی کے لئے عشق خدا میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا منصب امامت وہ الہی منصب ہے جو آزمائش و امتحان کے بعد خدا کے بے عیب بندوں کو ملتا ہے آل محمد ہر دور میں حق کے علمبردار اور حق کا معیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کتاب رحمت و ھدایت ہے شیاطین عالم کی جانب سے انبیاء کرام اور قرآن کریم کی توہین شرمناک حرکت ہے۔ جس سے اس عظیم کتاب کی شان و عظمت میں تو کوئی کمی نہیں آتی البتہ ملوث مجرموں کی ذلت و رسوائی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ توہین قرآن کریم کے واقعات میں عالمی استکباری قوتوں کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اہل سنت میں ناصبیت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ اہل سنت محب اہل بیت ہیں دشمنان اہل بیت کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والے اہل سنت کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ شیعہ سنی وحدت سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree