علامہ راجہ ناصرعباس کی سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت

17 جنوری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی،سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے پشاور ہائی کورٹ میں دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور مقتول کے ورثاء سمیت وکلاء برادری سےدلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں پشاور میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات کا ہونا  انتہائی افسوس ناک ہے، وفاقی ادارے اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صوبے میں قیام امن اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور موثراقدامات بروئے کار لائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree