شدید سرد موسم کے باوجود حکومت نے متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نوکیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، علامہ مقصود علی ڈومکی

10 جنوری 2023

وحدت نیوز(نصیر آباد) ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے سیلاب متاثرین کے تباہ شدہ مکانات اور مساجد کے سروے کے سلسلے میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی اور انجمن حسینیہ کے نمائندے جناب امداد حسین نے سیلاب سے متاثرہ مکانات اور مساجد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب گذشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
 
جبکہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ متاثرین سیلاب کے مکانات کی تعمیر احسن اقدام ہے۔ جس کے لئے اہل خیر کو آگے آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیلاب متاثرہ اکثر علاقے اب خشک ہو چُکے ہیں اور کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔ مگر اب بھی دس فیصد علاقے میں پانی کھڑا ہے۔ یعنی کئی دیہات ابھی تک زیر آب ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو کمبل اور گرم کپڑوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree