ہم کسی صورت راہ شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، وطن عزیز کا دفاع عوامی بیداری سے ممکن ہے،سیدناصرشیرازی

04 جنوری 2023

وحدت نیوز (کوہاٹ) عشرہ تکریم شہداء اور ہفتہ مدافعان ولایت کی مناسبت سے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام برسی شہداء کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حمید حسن امامی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید نور حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت راہ شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، وطن عزیز کا دفاع عوامی بیداری سے ممکن ہے۔ عوام نے شیعہ، سنی وحدت کے ساتھ تکفیریت کو بدترین شکست دی ہے، داخلی وحدت پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، مسلح افواج عوامی حمایت سے دہشت گردی کی نئی لہر کا خاتمہ کر سکتی ہیں لیکن اس کے لئے درست پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برے اور اچھے دہشتگرد کی تفریق ختم کرنا ہو گی، مذاکرات دہشت گردوں کی سہولت کاری کا نام ہے جو بند ہونا چاہئے۔ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہی ان شہدا کا پیغام ہے۔ یاد رہے کہ علاقہ بنگش میں مختلف واقعات کے سات سو کے لگ بھگ شہدا ہیں، ماہ جنوری کا پہلا عشرہ تکریم شہدا کے عنوان سے منایا جاتا ہے، یہ وہ ایام ہیں جب سانحہ کوئٹہ، عملدار روڑ، مچھ جیسے واقعات ہوئے۔ یہی وہ ایام ہیں جب شہید حرم، شہید قدس سلیمانی کی شہادت ہوئی۔ شہید نمر کو ریاستی جبر سے شہید کیا گیا اور شہید ضیاء الدین رضوی کو مذہبی دہشت گردوں نے پاکستان میں شہید کر دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree