حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت یگانگت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

25 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کیلئے مشترکہ طور پر خوشیوں کا باعث ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت یگانگت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ خوشیاں بانٹنا بھائی چارے اور رواداری میں اضافے کا سبب ہے۔انہوں نے دنیا کے مظلومین سمیت مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور محبت کا فروغ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے آپ صاحبان شریعت انبیاء علیہم السلام میں ایک ہیں اور ابھی تک ژندہ ہیں۔ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام انبیاء کرام کی عزت و توقیر کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء پر ایمان دین اسلام کا لازمی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق ملنا پاکستان کے بنیادی نظریہ کا لازمی جزو ہے۔ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ملنا ان کا حق ہے صحت و تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں مل کر تحمل، برداشت اور رواداری کے کلچر کو پروان چڑھانا ہو گا۔ پاکستان ہم سب کا ہے لہٰذا بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کا مل کر کام کرنا ہی ملکی ترقی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، پاکستان کو انس ومحبت کے شگوفوں سے سجانے کے لئے ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھامنا ہوگا کیونکہ تحریک پاکستان اور حصول وطن میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کا بھی کردار شامل ہے اس موقع پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا موثر کردارادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree