آج اسلام آباد میں دھماکے سے قبل بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھے،علامہ راجہ ناصرعباس

23 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت، میڈیا سیل سے جاری بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، اس افسوس ناک واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ زخمی ہونے والوں کے لئے بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں ۔اور شہید عدیل حسین کی بیوہ اور چھوٹے بچوں کی کفالت کے لئے بندوبست کیا جائے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا پھر سے شروع ہونے والا سلسلہ تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شجاعت اور فرض شناسی فابل تعریف ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ لہذا حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات کافی تھے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے  پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہو گا اور بروقت اور منظم کاروائیوں سے دہشت گردی کےعفریت  کو سختی سے کچلا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree