حجت الاسلام شیخ عبدالرحمن مقدسی شگری کی رحلت پر علامہ راجہ ناصرعباس سمیت دیگر قائدین وحدت کا اظہار تعزیت

20 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری کے سسر محترم حجت الاسلام شیخ عبدالرحمن مقدسی شگری قضائے الہیٰ سے وفات پا گئےوہ قم المقدسہ میں مقیم تھے۔ مرحوم علامہ شیخ عبدالرحمن مقدسی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی اور دیگر نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم علامہ شیخ عبدالرحمن مقدسی کی دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ کردار بلند اخلاق خوش مزاج مخلص حلیم الطبع اور عالم باعمل تھے،آپ کی پوری زندگی حصول علوم آل محمد علیہم السلام اور تبلیغ و ترویج دین اسلام میں گزری ،صبر وتحمل قناعت اور سادہ زندگی گزارنے کے ساتھ مہمان نوازی اور خدمت خلق میں آپ بے مثال تھے،آپ سب سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے ملتے تھے،انسان دوستی اور تعلقات کے حوالے سے بھی آپ کا کردار بہت بلند تھا،اللہ تعالیٰ محمد وآل محمد علیہم السلام کے صدقے میں آپ کو اعلیٰ علیین میں جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،صبر جمیل پران کو اجر عظیم عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree