شیعہ بورڈ امامیہ کالو نی کےوفدکی ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اسدعباس نقوی سے ملاقات

16 دسمبر 2022

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ بورڈ امامیہ کالونی کے وفد کی سید اسد عباس نقوی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،سفیر امن ومذہبی اسکالر علامہ سید وقارالحسنین نقوی ، سید حسن رضا کاظمی سیکرٹری سیاسیات MWM پنجاب ،سید عرفان نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ سید محمد علی شیرازی صدر شیعہ بورڈ ،سید جبار علی نقوی سیکرٹری شیعہ بورڈ ، چیئرمین انوارالحق حیدر ،سید مختار شمسی نائب صدر شیعہ بورڈ ان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد وفد میں شامل تھے وفد میں شامل شخصیات نے سید اسدعباس نقوی کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سید اسد عباس نقوی مشیر وزیر اعلی پنجاب نے وفد کا شکریہ کا ادا کیا ۔ اور کہا کہ یہ سب آپ دوستوں کی محبت اور دعاوں کا نتیجہ ہے کہ ہم مزید ملت کی خدمت کرسکیں ۔ یہ جذبہ خدمت میںنے آپ بزرگان سے سیکھا ہے کہ انسان جہان کہیں بھی ہو اپنی ذات سے بڑھ کر دوسرے کے کام آئے ۔عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہی سعادت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دین پر عمل پیرا ہوتےہوئے ملک ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ یہ ملاقات معاون وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع سیکرٹریٹ حکومت پنجاب لاہور میں ہوئی جوڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree