پی ٹی آئی شیخوپورہ کے وفدکی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیوایم اسدعباس نقوی سے ملاقات

14 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)ضلع شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر جناب ملک محمداقبال نےاپنے وفد کےہمراہ  وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان  سید اسد عباس نقوی سے چیف منسٹر ہاؤس میںان کے آفس  میں ملاقات کی اور انہیں معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک پیش کی ۔ اس موقع پر برادر سید حسن کاظمی صوبائی رہنما و رکن مرکزی عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی موجود تھے ۔

ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کےموضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئی ۔اور آنے والے الیکشن میں بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملک میں جاری سیاسی بے چینی کی فضا پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ہر اس اقدام کی حمایت کرنا ہوگی جو ملک و ملت پاکستان کےبہترین مفاد میں ہوگا ۔ ملت پاکستان کی ہم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ۔ عمران خان اب ملت پاکستان کی امید بن چکے ہیں ۔ اب ہم نے مشکل مراحل طے کر لئے ہیں۔ آگے بھی ایک ساتھ ملکر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کے وژن کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی خدمت اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے ۔ جس کے لئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔

ملک محمد اقبال نے اپنے وفد کی جانب سے سید اسد عباس نقوی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ آپ کی باتیں سن کر ہمیںنہ صرف حوصلہ ملا بلکہ ایک نئی امنگ پیدا ہوئی ہے کہ اب ہم اکیلے نہیں بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین ہمارے ساتھ ہیں اور اب ہم اپنی منزل آسانی سے طے کرلیں گے ان شاءاللہ ۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔      



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree