اسڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین کے تمام مسئولین اور کارکنان کی خالصانہ کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں ،علامہ احمد اقبال رضوی

11 دسمبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمداقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تمام صوبائی ،ضلعی صدور اور آرگنائزر کے نام باقاعدہ ایک خط تحریر کیا ہے جس میں اسٹڈی سرکل کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کیا گیا ہے ۔

 ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ گذشتہ ماہ سے شروع ہوچکا ہے مرکزی کردار سازی کونسل کی سفارش پر  ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست ہوا کرے گی۔

اس خط میں تمام مسئولین سے گزارش کی کئی ہے کہ ان مسئولین اور کارکنان کی خالصانہ کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں ۔

اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو ) اب اگلا اسٹڈ ی سرکل 18 دسمبر 2022ء بروز اتوار منعقد ہورہا جس کی مکمل تفصیلی رپورٹ ، مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن ظہیر کربلائی کے وٹس ایپ نمبرز پر ارسال کی جاسکتی ہے:  03004244863 / 03359242345

تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree