ایم ڈبلیوایم قائدین کی جانب سےامام جمعہ کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی بلا ثبوت و وارنٹ گرفتاری کی مذمت فوری رہائی کا مطالبہ

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس اور وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو سیکورٹی اداروں کی جانب سے بلا ثبوت و وارنٹ کے سر عام اغوا کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو ثبوت کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہئے تھا ۔ ہم اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی اداروں کا کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو بغیر ثبوت کے اغوا کرنا بلا جواز اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، ہم اس غیر قانونی و غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنا ہے تو پھر یہ آئین اور عدالتیں کس کام کے لیے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree