کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں، سید ناصرعباس شیرازی

29 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ہے ڈویژن کے تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں اور ہمارے ملک کی تو ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، انسانی وسائل ملکی تعمیر وترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اقوام عالم میں جس قوم نے بھی اپنے مادی وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے انسانی وسیلے بالخصوص نوجوان نسل کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز کی ہے آج وہ اقوام پوری دنیا میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں مستحکم و مکرم مقام پر کھڑی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے نوجوان نسل کی مضبوط بنیادوں پر نظریاتی و فکری تربیت پر زور دیتے ہوئے انکے کردار اور فرائض پر بھی روشنی ڈالی جو کہ ملک وملت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا باعث بنتی ہے، نسل نو کی ہمہ جہت پہلوؤں سے تربیت کا عمل انہیں ایک زمہ دار اور فرض شناس خصوصیات کا حامل شہری بنا دیتا ہے، نظم و ضبط بھی کامیاب زندگی کی چابی ہے جس پر ہمارے نوجوانوں کو ضرور متوجہ رہنا چاہیے۔انہوں نے پروگرام کے آخر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ایوارڈز اور انعامات بھی تقسیم کیئے پروگرام میں مولانا سید جواد موسوی اور آئی ایس او کے دیگر سینئر برادران بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree