وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی کردار سازی کونسل کا دوسرا رسمی اجلاس علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ،جناب حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد یونس حیدری ،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جان حیدری ،جناب مولانا ظہیر الحسن کربلائی کے علاوہ اعزازی اراکین جناب ڈاکٹر عیسی امینی رابطہ سیکریٹری مجلس علماء شیعہ پاکستان۔ جناب برادر شمس الدین کامل (نمائندہ تنظیم سازی)نے شرکت کی ۔
مرکزی کردار سازی کونسل کے اس اہم اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے ایجنڈے( نصاب سازی اپڈیٹ، صوبائی تربیتی ورکشاپ، سہ ماہی پروگرام کےعملی اجراء)پر مکمل بریفنگ دی گئی ۔
آئندہ پروگرامات کے حوالے سے ’’اسٹڈی سرکل، صوبائی تربیتی ورکشاپس،شعبہ تربیت اور مجلس علماء شیعہ کے ساتھ مشترکہ پروگرامات،صوبائی ،ضلعی ،یونٹس سیکٹریری تربیت کی تعیناتی اور تربیتی ورکشاپ،میڈیا میں تربیتی پروگرامات کا اجراء،صوبائی کردار سازی کونسلز کی تشکیل،دسمبرتا مارچ سہ ماہی پروگرام کے علاوہ شعبہ تربیت اور تنظیم سازی میں ہم آہنگی پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے کی پہلی اور تیسری اتوار کو تمام صوبائی اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین ایک جگہ جمع ہوکر اسٹڈی سرکل (کتاب آزمائش تصنیف آیۃ اللہ العظمیٰ شہید باقر الصدر ) کا باقاعدہ آغاز کریں۔
اسٹڈی سرکل کا آغاز کتاب آزمائش سے پہلے قرآن پاک کا ایک صفحہ ترجمہ کے ساتھ، نہج البلاغہ کا ایک خطبہ باترجمہ اور رہبر معظم آیۃ اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی توضیح سے چند ایک آموزشی فقہی احکام بیان کیے جائیں ۔ نہج البلاغہ اور آموزشی احکام آپ کوپی ڈی ایف کی صورت میں بذریعہ وٹس(گروپس)میں ایپ مل جائیں گے علامہ سید احمد اقبا ل رضوی نے کہا کہ ایک تنظیمی کے لئے ضروری ہے کہ تجویز کی گئی کتب کا مطالعہ اور باقاعدہ اسٹڈی سرکل میں شرکت کرے ۔
مندرجہ بالاپروگرام کے اجراء اور رہنمائی کے لئے مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مزید معلومات اور ہر قسم کی رہنمائی کے لئے درج ذیل (وٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
(03555085494 / 03359242345 / 03004244863)