پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور پاک وطن کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

23 نومبر 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس۔ مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی ،ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم معصومی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور رضا زیدی ،برادر آصف رضا ،برادر محمود الحسن ،برادر سخاوت حسین بھی پریس کانفرنس میں شریک ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور پاک وطن کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں یہ 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور اس کی وطن عزیز پاکستان میں مبینہ مداخلت قابل مذمت ہے۔ ہم ملکی استقلال آزادی اور تعمیر و ترقی کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نصاب تعلیم سے متعلق ملت جعفریہ کے تحفظات دور کریں اور متنازعہ نصاب تعلیم کو زبردستی مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمان ملک کی دوسری بڑی اکثریت ہیں ان کو دیوار سے لگانے کا عمل ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عزاداروں کے خلاف ناجائز مقدمات درج کئے حکومت ان مقدمات کو واپس لیتے ہوئے آئندہ ایسے ناجائز مقدمات سے پرہیز کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree