ایم ڈبلیوایم کردارسازی کونسل کی جانب سےملک بھرمیں شہید باقرالصدرؒ کی کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا اجراءتیزی سے جاری

21 نومبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں اسٹڈی سرکل کا انعقادشروع ہوگیا ہے۔شہید باقرالصدرؒ کی تالیف کردہ بےمثال کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا اجراء تیزی سے جاری ہے ۔ لاہور میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی نگرانی میں صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس لاہور میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا۔اسی طرح اسلام آباد میں مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری اور ظہیر الحسن کربلائی کی نگرانی میں اسٹڈی سرکل کی دوسری نشست ہوئی۔

اسی طرح صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ آغا علی رضوی کی نگرانی میں ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ سکردو میں سٹیڈی سرکل اور ہفتہ وار تربیتی نشست ہوئی اور کراچی میں ڈویژنل صدر حجت الاسلام شیخ صادق جعفری کی نگرانی میں اسٹڈی سرکل کا اہتمام جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون میں کیا گیا۔یہ سلسلہ ملک بھر میں صوبائی،ضلعی،اور یونٹ سطح پرتیزی سےپھیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر مرکزی کردار سازی کونسل نے پورے ملک میں صوبائی اور ضلعی سیکرٹری تربیت کو خصوصی ھدایات جاری کی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree