شہید باقر الصدرؒ کی فکر سے آگاہی نسل نوء کیلئے ضروری ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

19 نومبر 2022

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الصدرؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی موجودگی میں کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، آرگنائزر صوبہ پنجاب ملک اقرارحسین، علامہ سید حسن رضا کاظمی، علامہ نیاز بخاری، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی، سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی سید حسن کاظمی، علامہ عباس شیرازی ، نجم خان، شیخ عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب اسد علی بلتستانی، فصاحت بخاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

سٹڈی سرکل کے آغاز میں رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید  باقر الصدرؒ  سے منسوب یہ کتاب، نجف اشرف کے علما اور طلاب سے شہید کی دو تاریخی تقریروں پر مشتمل ہے۔جب عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے اسلامی نظریات کو نابود کرنے، مومنین،علما اور طلاب کو ملک بدر، شکنجہ و اذیتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایسے میں شہید نے ان حالات کے پیش نظر پہلی تقریر میں اس امتحان و آزمائش کے مختلف پہلووں، علما کے طرزفکر اور حوزہ ہائے علمیہ کے امت کے ساتھ ارتباط کے مراحل کو بیان کیا اور دوسرے خطاب میں ابتلا وآزمائش کے قرآنی مفہوم پر روشنی ڈالی کہ شہیدؒ آزمائش کے بارے میں اسکے دو پہلووں کا ذکر کیا۔سٹڈی سرکل کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید کی فکر کارکنوں تک پہنچانے کیلئے اس قسم کی نشست نہایت مؤثر ثابت ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree