انچارج مرکزی میڈیا سیل ایم ڈبلیوایم شجاعت بلتی کے والد بزرگوار کےانتقال پر ملال پر قائدین و رہنماؤں کا اظہار تعزیت

10 نومبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینٹرل سیکریٹریٹ کے میڈیاسیل انچارج برادر شجاعت علی بلتی کے والد بزرگوار زوار علی محمدولد زوار محمد علی مرحوم مختصر علالت کے بعد بارضائے الہٰی دارالفناءسے دار البقاء کی جانب کوچ کرگئے۔

مرحوم زوار علی محمدولد زوار محمد علی مرحوم کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سیداحمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین سمیت مختلف اضلاع کے صدور صاحبان نےبرادر شجاعت علی بلتی سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ برادر شجاعت علی بلتستانی کے والد بزرگوار کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی رنج کا احساس ہوا، خداوند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے اور برادر شجاعت علی سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل انچارج برادر شجاعت بلتی کے والد بزرگوار کے انتقال پرملال پر دلی افسوس ہوا خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،آمین۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree