بلدیاتی انتخابات کو بار بار مؤخر کرنا کراچی کی عوام کو ووٹنگ کے عمل سے متنفر کرنے کی کوشش ہے، علامہ مبشر حسن

22 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت ہاؤس انچولی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی۔

 اجلاس کی میزبانی کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے جنہوں نے حال ہی میں کراچی کے سیکریٹری سیاسیات کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اجلاس میں ذیشان نقوی، میثم عابدی، کاظم عباس، فاران رضوی، محمد عباس، زین رضوی، سبط اصغر، کلیم رضا، فرحت عباس  سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر علامہ مبشر حسن نے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو بار بار مؤخر کرنا کراچی کی عوام کو ووٹنگ کے عمل سے متنفر کرنے کی کوشش ہے، مجلس وحدت مسلمین جمہوری اقدار کی پامالی کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ اجلاس میں ملکی حالات، کراچی کی ناگفتہ بہ حالت، تنظیم کی فعالیت، اور بلدیاتی مسائل کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا اور اس کے تدارک کے لئے حکمت عملی بھی وضح کی گئی۔

 اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے ظالمانہ اقدامات اور رویوں کی بھی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے بلدیاتی مسائل پر قابو نہیں پایا گیا اور عوامی مسائل کے سنجیدہ حل کیلئے کوششیں نہ کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم عوامی احتجاج کی کال دے گی۔ اجلاس کے دوران تمام ذمہ داروں نے فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے روابط تیز کئے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree