امت مسلمہ ملکر اس توہین رسالت کیخلاف مشترکہ موقف اختیار کریں، علامہ مقصود ڈومکی

15 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے کنب ضلع خیرپور میں اتحاد بین المسلمین ریلی میں شرکت کی۔

 انہوں نے مین چوک کنب میں جشن میلاد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پنجتن پاک کے صدقے میں خلق کی۔ وہ مخلوق اول اور وجہ تخلیق کائنات اور ہادی بشریت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کی درسی کتب اور نئے متنازعہ یکساں قومی نصاب میں سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق اسباق میں شان رسالت کی توہین ناقابل قبول ہے۔ امت مسلمہ شیعہ اور سنی سب مل کر اس توہین رسالت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں۔ متنازعہ یکساں قومی نصاب کو 1975 کے نصاب کے مطابق تشکیل دیا جائے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کی اسلام دشمن استکباری پالیسیوں کو ناکام بنا دے۔ دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ سنی آپس میں متحد ہیں۔ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی الٰہی بصیرت سے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ اس موقع پر جامعہ امام علی علیہ السلام کنب کے پرنسپل علامہ محمد نقی حیدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

 تقریب سے علامہ سرفراز مہدی چانڈیو، اہل سنت کے رہنماء ذوالفقار علی قادری اور عبدالستار قادری نے خطاب کیا اور بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا۔ تقریب جشن میں ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری، سید زین العابدین شاہ، برادر عمران شاہانی، سابقہ چیئرمین یونین کونسل رئیس نثار علی چانڈیو، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے فتح علی باقری و دیگر شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree